پرویز الہٰی کی دو مقدمات میں 23 مئی تک عبوری ضمانت منظور

 

گوجرانوالہ (پاک ترک نیوز) اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت 23 مئی تک منظور کر لی ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف کے صدر و سابق وزیراعلٰی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے خلاف اینٹی کرپشن گجرات کے اہلکاروں کی مدعیت میں گوجرانوالہ سرکل میں دو مقدمات درج ہیں ، جس میں ضمانت حاصل کرنے کیلئے چودھری پرویز الٰہی آج اینٹی کرپشن عدالت میں پیش ہوئے ۔
سپیشل جج رانا محمد سلیم کی عدالت سے چودھری پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت 23 مئی تک منظور کر لی گئی ۔
چودھری پرویز الہٰی نے لاہور ہائی کورٹ سے ان مقدمات میں حفاظتی ضمانت کروائی تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی حفاظتی ضمانت 15 مئی تک منظور کرتے ہوئے فوری گرفتاری سے روک دیاتھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More