جب ممکن ہوگا انٹرنیٹ سروس بحال کر دی جائے گی: چیف الیکشن کمشنر

لاہور(پاک ترک نیوز) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ جب ممکن ہوگا انٹرنیٹ سروس بحال کر دی جائے گی۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کہیں موبائل سروس کھول دیں اور دہشتگردی کا کوئی واقعہ ہوجائے تو کون ذمہ دار ہوگا؟ گزشتہ روز بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات ہوئے، سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا وزارت داخلہ اور ایجنسیز کا کام ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ موبائل فون نیٹ ورک کی بحالی کیلئے حکومت سے رابطے میں ہیں، الیکشن کمیشن وزارت داخلہ کو انٹرنیٹ سروسز کے حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دے گا۔
سکندر سلطان راجہ کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے انتخابات کا عمل بخیر و عافیت مکمل ہوگا، ریٹرننگ افسران 9 فروری دو بجے تک نتائج دیں گے۔
یاد رہے کہ صبح 8 بجے سے قبل ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس عارضی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More