انٹراپارٹی معطلی فیصلہ : الیکشن کمیشن پشاور ہائیکورٹ کے ڈویژنل بنچ سے رجوع کرے گا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )انٹراپارٹی انتخابات سے متعلق فیصلہ معطل کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ میں ڈویژنل بنچ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات متعلق فیصلہ معطل کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ختم ہوگیا۔الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ میں ڈویژنل بینچ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن پشاور ہائیکورٹ سے استدعا کرے گا کہ حکم امتناع خارج کیا جائے ۔
ٓذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ سے ریلیف ملنے کا چانس کم ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More