ترکیہ میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 100مشتبہ افراد سے تحقیقات

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک وزیر دفاع یلماز تنچ کا کہنا ہے کہ ملک میں اسرائیل کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی موساد کیلئے جاسوسی کے الزام میں 100سے زائد مشتبہ افراد سے تحقیقات کی گئیں ۔
تفصیلات کےمطابق وزیر انصاف یلماز تنچ کا کہنا ہے کہ تازہ ترین تحقیقات میں ملک میں اسرائیل کی موساد کی جاسوسی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیوں میں 36 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ یلماز تنچ نے کہا کہ 12 افراد کو مطلوب ہے جبکہ تفتیش کرنے والوں کی کل تعداد 100 سے تجاوز کر گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 25 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ترکیہ میں اسرائیلی انٹیلی جنس کی جاسوسی سرگرمیوں کے خلاف پہلے ہی تحقیقات ہو چکی ہیں۔ نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (MIT) اور پولیس کی طرف سے فراہم کردہ شواہد کی روشنی میں تحقیقات جاری ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More