بشکیک(پاک ترک نیوز)
کرغزستان کے صدر صدیر جاپاروف نے کہا ہے کہ رواں سال سی ایس ٹی اوکی امن قائم کرنے کی مشقوں ـ”ناقابل تسخیر بھائی چارہ2023 "کی میزبانی کرغزستان کرے گا۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز یہاںسی ایس ٹی اوکے سیکرٹری جنرل امنگالی تسمگامبیٹوف کے ساتھ ملاقات میں کیا۔صدیر جاپاروف نے کہا کہ کرغزستان خطے میں سلامتی کے ضامن کے طور پر سی ایس ٹی او کے اندر تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ فوجی، معلوماتی اور انسانی ہمدردی کے اقدامات کو مربوط کرنے کے لیے کرغزستان اس سال اپنی سرزمین پر ناقابل تسخیر بھائی چارہ – 2023 مشقوں کا انعقاد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
جاپاروف نے اس موقعہ پر بین الاقوامی دہشت گردوں کے طویل خطرے پر روشنی ڈالی جنہوں نے مختلف مقامات پر لڑائی اور تخریب کاری کا تجربہ حاصل کیا ہے اور جو ساتھیوں کو بھرتی کرنے اور دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے کے لیے مختلف ممالک کے درمیان منتقل ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ممالک بھی اس سلسلے میں مستثنیٰ نہیں ہیں۔ بروقت جواب دینے اور اس طرح کے ممکنہ تباہ کن واقعات کو روکنے کے لیے متعلقہ کام کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔ چنانچہ کرغزستان ملک کی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مناسب اقدامات کر رہا ہے۔
اس سال آرمینیا میںسی ایس ٹی اوامن کی مشقوں کا انعقاد ہونا تھا۔ تاہم، وزیر اعظم نکول پشینیان نے اعلان کیاہے کہ ان کے ملک میں اس وقت ان مشقوں کامنعقد کرنا نامناسب ہوگا۔
اگلی پوسٹ