آئی پی گیس پائپ لائن میں کسی بھی بیرونی مداخلت کو روکیں گے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک ترک نیوز)
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران۔ پاکستان(آئی پی) گیس پائپ لائن کے حوالے سے حکومت قومی مفادات کو ترجیح دےگی اور ضمن میں کسی بھی بیرونی مداخلت کو روکیں گے۔ پاکستان ایک خودمختار قوم کے طور پر، توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے اپنے بہترین مفاد میں فیصلے کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
وزارت خارجہ میں گذشتہ شب منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کو بھی انتہائی نتیجہ خیز قرار دیا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے اور اس حوالے سےہہیں رواں ماہ کی تاریخ مل جائے گی۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ابتدائی ملاقاتوں نے آنے والے اعلیٰ سطحی دورے کی بنیاد رکھی ہے۔
ڈار نے حالیہ سعودی وفد کی جانب سے مثبت آراء پر روشنی ڈالی۔ پاکستان کی ترقی کی تعریف کی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے عزم کی تصدیق کی۔
علاقائی استحکام کے حوالے سے ڈار نے پاکستان کی افغانستان سمیت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کی خواہش کا اعادہ کیا۔انہوں نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کرتے ہوئے ان کی اصلیت افغان سرزمین سے منسوب کی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندیوں کے بارے میں پوچھے جانے پر ڈار نے آئین کے آرٹیکل 19 کا حوالہ دیا اور اس بات پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اظہار رائے کی آزادی قانونی حدود سے مشروط ہے۔ انہوں نے بے بنیاد الزامات کے خلاف خبردار کیا جو قومی مفادات اور اداروں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ انہوں نے حکومت کے ہتک عزت کے قوانین کو برقرار رکھنے کے عزم کی بھی تصدیق کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More