تہران (پاک ترک نیوز) ایران کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران اور سعودی عرب نے دو ماہ کے اندر تعلقات کی بحالی اور سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ معاہدہ مبینہ طور پر چینی دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والی بات چیت کے بعد ہوا۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی IRNA کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے نتیجے میں، ایران اور سعودی عرب نے دو ماہ کے اندر سفارتی تعلقات بحال کرنے اور سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔
سعودی میڈیا سے فوری طور پر کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔