ایران کا اسرائیل پر حملہ، 300 سے زائد ڈرونز اور بیلسٹک میزائل فائر کردیے

تہران (پاک ترک نیوز) ایران نے اسرائیل درجنوں ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے حملہ کردیا۔
دمشق میں ایرانی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر 300 سے زائد ڈرونز اور بیلسٹک میزائل فائر کردیئے، ایرانی پاسدران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کی باضابطہ تصدیق کی ہے۔
اسرائیلی فوج نے ایران سے براہ راست حملے کی تصدیق کردی، درجنوں ڈرونز اور بیلسٹک میزائل ایران سے روانہ ہوئے اور اسرائیل کے لیے اپنا راستہ بنایا ہے۔ایران نے پڑوسی ممالک کو بھی خبردار کردیا ہے کہ اگر اسرائیل پر داغے گئے ڈرونز اور میزائلوں کو روکا گیا تو انہیں بھی نشانہ بنائیں گے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق ایران نے اسرائیل کی سرزمین کی طرف بغیر پائلٹ کے طیارے روانہ کیے تاہم طیاروں کو اسرائیل تک پہنچنے میں کئی گھنٹے لگیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کئی شہروں پر ایمرجنسی لگادی ہے تاہم ہم کوشش کریں گے کہ ڈرونز اور میزائلوں کو اسرائیل کی سرزمین تک پہنچنے سے روکا جائے۔
اسرائیلی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے شام اور اردن پر کئی ایرانی ڈرونز کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔
امریکی صدر جو بائیڈن اپنی چھٹیاں منسوخ کرکے وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، قومی سلامتی مشیروں کے اجلاس میں انہوں نے ایرانی حملے کا جائزہ لیا، انہیں ایرانی حملے کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
جوبائیڈن نے کہا کہ اسرائیل میں ہمارے ہزاروں لوگ موجود ہیں، ہم اسرائیل کے دفاع کے لیے وقف، دفاعی مدد کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کامیاب نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ تمام ایرانی حملے کے باعث پڑوسی ممالک کی جانب سے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کردیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More