ایران ،سڑک کنارے ڈانس کرنیوالے جوڑے کو 10برس قید

 

تہران(پاک ترک نیوز) ایران میں سڑک پر ڈانس کرنے والے جوڑے کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
ایرانی جوڑے کو بدعنوانی، جسم فروشی اور پروپیگنڈے کے الزامات پر سزا سنائی گئی۔ جوڑے نے اپنے سوشل میڈیا پر تہران کے آزادی ٹاور پر رقص کرتے ہوئے ویڈیو پوسٹ کی تھی۔
اسطیازۃ حقی اور ان کے منگیتر امیر محمد احمدی جوڑے پر سوشل میڈیا کے استعمال اور ملک چھوڑنے پر بھی دو سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔جوڑے کی گرفتاری سے قبل ان کے گھروں پر چھاپے بھی مارے گئے۔
ایران کی اخلاقی پولیس کے ہاتھوں حراست میں لی گئی ایک خاتون مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد ہونے والے احتجاج میں شامل افراد کو حکام سخت سزائیں دے رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More