ایرانی کمانڈوزنے آبنائے ہرمز کے قریب اسرائیلی مال بردار بحری جہاز قبضے میں لے لیا

تہران (پاک ترک نیوز) ایران کے کمانڈوز نے آبنائے ہرمز کے قریب اسرائیل کا مال بردار بحری جہاز قبضے میں لے لیا۔
شام میں ایران کے قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کے بعد پورے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ایرانی مسلح افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب ایک کنٹینر جہاز کو قبضے میں لے لیا ہے۔
ایران کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی کہ اس جہاز کی کمانڈ اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) نے کی ہے ۔ یہ کارروائی اسرائیل کی جانب سے شام میں حملے کے دوران ایرانی دو جنرلوں سمیت سات افراد ہلاک ہوئے تھے کی جوابی کارروائی قرار دیا گیا ہے۔
سرکاری IRNA نے رپورٹ کیا کہ جہاز کو اب ہمارے ملک کے علاقائی پانیوں کی طرف لے جایا گیا ہے۔
اس جہاز کی شناخت پرتگال کے جھنڈے والے MSC Aries کے طور پر کی گئی ہے، جو مبینہ طور پر متحدہ عرب امارات کی ایک بندرگاہ سے بھارت کی طرف روانہ ہوا تھا۔ اس کا تعلق لندن میں قائم زوڈیاک میری ٹائم سے ہے، جو کہ اسرائیلی ارب پتی ایال اوفر اور اس کے خاندان کے زیر انتظام زوڈیاک گروپ کا ایک حصہ ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More