ایرانی وزیر خارجہ تاریخی دروے پر سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض(پاک ترک نیوز) ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان تاریخی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ۔
سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے حوالے سے اہم پیشرفت میں ایرانی وزیر خارجہ سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے۔ایرانی وزیر خارجہ ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے اہم ملاقات کی ۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کا پُرتپاک استقبال کیا۔
یاد رہے کہ چین کی ثالثی میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان 2016 سے منقطع سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق ہوگیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے یہاں سفیر تعینات کردیے۔
سعودی عرب میں ایک شیعہ عالم کو 2016 میں پھانسی دی گئی تھی جس پر تہران میں سعودی سفارت خانے اور مشھد میں قونصل خانے پر مظاہرین نے دھاوا بول دیا تھا۔ اس واقعے کے بعد سے دونوں کے سفارتی تعلقات منقطع تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More