اصفہان پر حملہ نہیں ہوا۔ وہ ڈرون نہیں کھلونے تھے جن سے ہمارے بچے کھیلتے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

نیویارک (پاک ترک نیوز)
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کہا ہے کہ اصفہان میں ایسا کوئی حملہ نہیں ہوا جس پر ایران کو رد عمل دینا پڑے۔
جمعہ کی رات یہاںایک ٹی وی انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہاکہ گزشتہ رات جمعرات کی شب جو کچھ ہوا وہ کوئیحملہ نہیں تھا۔ اور وہ ڈرون نہیں ایسے کھلونوں کی طرح تھے جن سے ہمارے بچے کھیلتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پر یہ ثابت نہیں ہوا کہ اس واقعے اور اسرائیلی حکومت کے درمیان کوئی تعلق ہے۔ہم معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔ اس پر میڈیا کی قیاس آرائیاں درست نہیں ہیں۔
اقوام متحدہ کے دورے پرگئے ہوئے اعلیٰ ایرانی سفارت کار نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جب تک اسرائیل کی طرف سے ہمارے مفادات کے خلاف کوئی نئی مہم جوئی نہیں ہوتی، تب تک ہم کوئی نیا ردعمل ظاہر نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل میرے ملک کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرتا ہے اور یہ بات ہم پر ثابت ہو جاتی ہے تو ہمارا ردعمل فوری اوربھرپور ہو گا۔اور دشمنوں کواس پر افسوس ہو گا۔
رواں سال2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے ایران کی پالیسیوں پر اثرات کے بارے میں پوچھے جانے پرایرانی وزر خارجہ نے کہا کہ ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز میں کوئی فرق نہیں ہے۔ ایران امریکہ کے رویے کی بنیاد پر فیصلہ کرے گا، اگر اس کا طرز عمل عدم مداخلت، ایرانیوں کے احترام اور اسلامی جمہوریہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترا پر مبنی ہے، تو امریکی عوام جو بھی انتخاب کریں گے اس کا احترام کیا جائے گا۔
غزہ میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ حماس نے عقلی نظریات پیش کیے ہیں لیکن اسرائیلی حکومت کے عزائم قطری اور مصری ثالثوں کے مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں تاکہ کوئی اتفاق رائے حاصل کیا جا سکے اور محاصرہ سے دوچار پٹی میں جنگ بندی کی جا سکے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More