اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ کی تشکیل پر مشاورت مکمل ہو گئی، سینیٹر اسحاق ڈار وزیر خزانہ کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔
معروف بینکر محمد اورنگزیب کو وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ احسن اقبال وزیر داخلہ، عطاء تارڑ کو وزیر اطلاعات بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
سردار یوسف کو مذہبی امور، حنیف عباسی کو وزارت صحت، خواجہ آصف کو وزارت دفاع کا قلمدان سونپنے کا امکان ہے جبکہ مصدق ملک پیٹرولیم، طارق فضل چودھری کو کیڈ کی وزارت دینے پر غور ہو رہا ہے۔
آئی ٹی کا قلمدان انوشہ رحمان کو ملنے کا قوی امکان ہے جبکہ عابد شیر علی کو مشیر برائے پانی و بجلی مقرر کرنے کی تجویز ہے، تاہم46 رکنی کابینہ تین مراحل میں تشکیل دی جائے گی۔