اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار کی چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات ہوئی۔
نیول چیف نے وزیر خزانہ کو میری ٹائم سیکٹر کی ترقی اور سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے اقدامات سے آگاہ کیا۔معزز مہمان کو پاک بحریہ کی ذمہ داریوں اور استعداد کار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
وزیر خزانہ نے بحری امور میں ترقی اور عالمی امن میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔
سابقہ پوسٹ