داعش کا شامی فوجیوں کو لیجانے والی بس پر حملہ ،23اہلکار جاں بحق متعدد زخمی

دمشق (پاک ترک نیوز) شام میں داعش نے شامی فوجیوں کو لیکر جانے والی بس پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 23اہلکار جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔
حزب اختلاف کے کارکنوں نے کہا ہے کہ مسلح افراد نے ملک کے مشرق میں شامی فوجیوں کو لے جانے والی بس پر گھات لگا کر حملہ کیا ہے جس میں کم از کم 23 افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ عراق کی سرحد سے متصل صوبہ دیر الزور میں مشرقی قصبے مایادین کے قریب صحرائی سڑک پر حملے میں 23 شامی فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More