اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر آج سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 3 ایم پی او کے تحت شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کالعدم قرار دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو بیان حلفی جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سٹیٹ کونسل سے سوال کیا کہ شاہ محمود قریشی پر کوئی مقدمہ ہے؟ چیک کریں شاید کوئی مقدمہ ہو گیا ہوگا۔ جس پر سٹیٹ کونسل نے جواب دیا کہ مجھے معلوم کرنا ہوگا کہ شاہ محمود قریشی پر کوئی مقدمہ ہے یا نہیں۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ رہے ہیں۔ چیک کریں 1993 سے 1998 تک شاہ محمود قریشی کیا رہے ہیں؟
اس موقع پر وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملیکہ بخاری کو اس عدالت نے رہا کیا اور پھر اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ میں آؤٹ آف دی باکس نہیں جاؤں گا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی طرف سے احکامات جاری کی گئے۔