اسلام آباد ہائیکورٹ کا شیری مزاری اور فلک ناز کی فوری رہائی کا حکم

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیری مزاری اور فلک ناز کی رہائی کا حکم دیدیا۔
تفصلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی حراست کو کالعدم قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے پی ٹی آئی سینیٹر فلک ناز کو بھی فوری رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی، شیریں مزاری کی گرفتاری کیلئے مجسٹریٹ کا حکم نامہ عدالت میں پیش کیا گیا۔
کمرہ عدالت میں شور پر جسٹس گل حسن اورنگزیب نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ مزید کسی شخص کو کمرہ عدالت میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ شیریں مزاری نے کسی احتجاج میں شرکت کی نہ کوئی بیان دیا، رہنما پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے وقت اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی موجود نہیں تھیں، شیریں مزاری کی گرفتاری خلاف قانون ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کی حراست کو کالعدم قرار دیتے ہوئے شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے گرفتاری کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی سینیٹر فلک ناز کو بھی فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی سینیٹر فلک ناز کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے سینیٹر فلک ناز کو فوری رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔
جسٹس گل حسن اورنگزیب نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔
یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی خواتین رہنماؤں کو شرپسندوں کو ہنگاموں کیلئے اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More