اسلام آباد(پاک ترک نیوز)
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اسلام آباد ایئرپورٹ کا انتظام نجی شعبے کے حوالے کرنےکے لیے ٹینڈر کی آخری تاریخ میں 15جولائی تک ایک بار پھر توسیع کردی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق حکومت وفاقی دارالحکومت کے ہوائی اڈے کی خدمات نجی شعبے کو سونپنےکے ذریعے فنڈز پیدا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس کے لیے آخری تاریخ میں دو ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔کیونکہ ترکی، متحدہ عرب امارات، قطر، ملائیشیا، سعودی عرب اور دیگر ممالک کی ہوائی اڈوں کا اانتظام چلانے والی بڑی کمپنیوں نے اس منصوبے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اور انہوں نے سول ایوی ایشن سے ٹینڈر میں حصہ لینے کی تیاری کے لئے وقت مانگا ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ابتدائی طور پر مارچ میں ٹینڈر کا اعلان کیا تھا۔ جس کی آخری تاریخ 15 مئی تھی لیکن اب اس میں توسیع کر دی گئی ہے۔ٹینڈر کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ اس لئے بھی کیا گیا ہے کیونکہ ہوائی اڈے کی آؤٹ سورسنگ کے لئے فوری بولی میںبولی دہندگان نے عدم دلچسپی ظاہر کی تھی۔
قبل ازیں قبل وفاقی حکومت نے ملک کے تینوں بڑے ہوائی اڈوں کراچی ، لاہور اور اسلام آباد کا انتظام نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اور پہلے مرحلے میںاسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 15 سال کے لیے آؤٹ سورس کرنے کے لیے ٹینڈر جاری کیے تھے۔