صدر اردوان سے ملاقات کیلئے حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ استنبول پہنچ گئے

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کیلئے حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ استنبول پہنچ گئے ۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ ترک صدر رجب طیب اردوآن سے بات چیت کیلئے استنبول پہنچ گئے ہیں ۔غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
حماس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر اردوان اور ہانیہ غزہ پر اسرائیل کی جنگ پر بات کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ گروپ کے سیاسی بیورو کے سربراہ ایک وفد کے ہمراہ تھے۔
اسرائیل کی جانب سے ایران اور غزہ پر مبینہ حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی عروج پر ہے۔
صدر اردوان نے کہا ہے کہ وہ فلسطینی جدوجہد کے دفاع اور مظلوم فلسطینی عوام کی آواز بننا جاری رکھیں گے۔
ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا کہ انہوں نے ہانیہ اور ان کے معاونین کے ساتھ خاص طور پر جنگ بندی کے لیے بات چیت کے بارے میں وسیع خیالات کے تبادلے” کے لیے تین گھنٹے گزارے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More