اسرائیل کو غزہ پر قبضہ نہیں کرنا چاہئے، بائیڈن

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ پر قبضہ نہیں کرنا چاہیے۔
جو بائیڈن نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ غزہ میں جنگ اب ختم ہونی چاہئیے اور اسرائیل کو ان علاقوں پرقبضہ نہیں کرنا چاہئیے۔ میرے جانب سے پیش کیے گئے جنگ بندی فریم ورک پر اسرائیل اور حماس دونوں نے اتفاق کیا تھا تاہم معاہدہ طے پانے میں ابھی کچھ چیزیں باقی ہیں۔
امریکی صدر صدر جو بائیڈن نے کہا کہ مسائل پیچیدہ اور مشکل ہیں اور غزہ سے متعلق معاہدے تک پہنچنے کے لیے ابھی خلا باقی ہے۔ ہم پیش رفت کررہے ہیں اور رجحان مثبت ہے۔ اس جنگ کو اب ختم ہونا چاہیے۔جنگ کو ختم کرنے کے لیے امریکا پرعزم ہے۔ اسرائیل کی جانب سے بعض اوقات تعاون کم رہا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ہم جنگ بندی معاہدے کے لیے پرعزم ہیں تاہم اس کے لیے اسرائیل کی ریڈ لائنز کا احترام کرنا ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More