غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری، بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 787ہو گئی

غزہ سٹی (پاک ترک نیوز) اسرائیل کی غزہ پر جارحیت جاری ہے ۔ غزہ پر بمباری سے جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 787ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق حماس کے سرپرائز حملے کے بعد سے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مسلسل بمباری کا سلسلہ جاری ہے ۔ غزہ پر بمباری کے نتیجے میں اب تک 787فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جس میں 140بچے بھی شامل ہیں جبکہ ہسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی ہے ۔
اسرائیل میں حماس کے حملے کے چار دن بعد غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بمباری جاری رہنے کے بعد ہسپتالوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
فلسطینی وزارت صحت، ڈبلیو ایچ او نے غزہ کے ہسپتالوں میں "فوری طبی امداد کے داخلے کو یقینی بنانے کے لیے” انسانی ہمدردی کی راہداری کا مطالبہ کیا۔
اسرائیل نے غزہ پر "مکمل ناکہ بندی” کا اعلان کیا، جس میں خوراک اور ایندھن کے داخلے پر پابندی بھی شامل ہے۔ اس طرح کا محاصرہ، کسی آبادی کو بھوکا مارنے کے ارادے سے، اقوام متحدہ کے قوانین کے تحت جنگی جرم ہے۔
غزہ میں تازہ ترین حملوں کے بعد شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 787 ہوگئی ہے جس میں 140بچے بھی شامل ہیں اور درجنوں افراد زخمی ہیں ۔اسرائیل کی جانب سے بمباری کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں ۔حماس کے اسرائیل میں حملوںمیں اب تک 900سے زیادہ اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں ۔
یاد رہےکہ ہفتے کے روز حماس کا اچانک حملہ اس وقت ہوا جب حالیہ دنوں میں اسرائیلی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے احاطے پر دھاوا بول دیا اور حالیہ مہینوں میں اسرائیل کے ہاتھوں ریکارڈ تعداد میں فلسطینیوں کو ہلاک کیا گیا۔
اسرائیل کی جانب سے حملوں میں چار ہزار کے قریب افراد زخمی ہیں جن میں سے 90کے قریب ویسٹ بینک میں بمباری کے باعث ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ حماس کی جانب سے اسرائیل میں حملوں میں اب تک 900اسرائیلی ہلاک جبکہ 2600سے زائد زخمی ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More