غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ،چوبیس گھنٹوں میں مزید 163نہتے فلسطینی شہید

غزہ (پاک ترک نیوز) غزہ پر اسرائیل کی جانب سے حملے جاری ہیں اور صیہونی افواج کی جانب سے مختلف حملوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 163نہتے فلسطینی شہید ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ڈرون حملوں اور زمینی دراندازی کو تیز کر دیا ہے جس میں کم از کم سات ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے حقوق کے ماہرین کا کہنا ہے کہ "غزہ میں ہر ایک شخص بھوکا ہے” کیونکہ اسرائیل اس علاقے پر بمباری، محاصرہ اور امداد روک رہا ہے۔
قطر کا کہنا ہے کہ اس نے اسرائیلی قیدیوں کے لیے ادویات کے بدلے غزہ میں ادویات اور دیگر امداد پہنچانے کا معاہدہ کیا۔
7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 24,448 افراد ہلاک اور 61,504 زخمی ہوئے۔ 7 اکتوبر کو حماس کے حملے سے اسرائیل میں مرنے والوں کی نظر ثانی شدہ تعداد 1,139 ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More