غزہ(پاک ترک نیوز) اسرائیلی کی مظلوم فلسطینیوں پر جارحیت جاری ہے ۔قابض اسرائیلی فورسز نے مزید 2 فلسطینی شہید ردیئے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 3 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے جنین کے پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائی کی جس کے دوران مزید 2 فلسطینی نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک اور پناہ گزین کیمپ میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج کے اسنائپر کی فائرنگ سے چھت پر کھڑے فلسطینی شہری 41 سالہ سمیر اسلان گولی سے شہید ہوگئے تھے۔
دو ہفتوں میں اسرائیلی فوج کی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینی نوجوانوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے جب کہ گزشتہ برس فلسطینی نوجوانوں کی شہادتوں کی تعداد اسرائیلی قبضے کے بعد سے سب سے زیادہ تھی۔