غزہ(پاک ترک نیوز) اسرائیلی فوجیوں نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین پناہ گزین کیمپ میں جاری بڑے پیمانے پر چھاپے اور اس کے نتیجے میں مسلح جھڑپوں کے دوران کم از کم پانچ فلسطینیوں کو شہید اور ایک درجن سے زائد کو زخمی کر دیا ہے۔
فلسطینی حکام کے مطابق شہید ہونے والوں میں ایک معمر خاتون بھی شامل ہے۔
فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 16 دیگر افراد گولہ بارود سے زخمی ہوئے، جن میں تین کی حالت نازک تھی۔
شہید ہونےوالےچار افراد میں سے اب تک صرف ایک کی شناخت ہوسکی ہے جو کہ 24سالہ صائب عصام زریقی ہے۔
صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کا ہسپتالوں منتقل کیا جا رہاہے اور اسرائیلی فورسز ایمبولینسوں اور طبی عملے کے کام میں رکاوٹیں ڈال رہی ہیں۔