اسرائیلی فورسز نے مزید 7 نہتے فلسطینی شہید کردیئے

 

غزہ(پاک ترک نیوز) قابض اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں کارروائی کے دوران فائرنگ کرکے 7 نہتے فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
جیریکو کے پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج نے علی الصبح چھاپہ مارا اور سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 7 نوجوانوں کو شہید کردیا،3 فلسطینی نوجوان زخمی بھی ہوئے جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ دفاعی فائرنگ میں مارے جانیوالے دو حملہ آوروں سمیت 7 افراد کا تعلق حماس سے تھا اور وہ اس علاقے کے اہم عہدیدار تھے جبکہ حماس نے اسرائیل کے اس اقدام کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔اس علاقے میں مسلح نوجوانوں نے 28 جنوری کو چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جن کی گرفتاری کے لیے آج جانے والی ٹیم پر بھی فائرنگ کی گئی۔
یاد رہے کہ رواں برس کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فوج کی جارحیت میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 43 ہوگئی جن میں 8 بچے شامل ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More