رام اللہ، مقبوضہ مغربی کنارے (پاک ترک نیوز) اسرائیلی فوج نے جنین میں دو نہتے فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید کر دیا جبکہ چار افراد زخمی بھی ہیں ۔جنوری میں مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ 57 سالہ جواد فرید باوقنیہ، چھ بچوں کے والد اور ایک مقامی سکول میں استاد، جینین پناہ گزین کیمپ میں مارے گئے، دوسرا شہید ہونے والا فلسطینی 28 سالہ ادھم جبرین ہے۔
فلسطینی وزارت صحت نے اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کے ناموں اور عمروں کی تصدیق کردی۔
استاد بواقنہ کو اس کے گھر کے سامنے سڑک پر اس وقت شہید کیا گیا جب وہ جبرین کی مدد کرنے کی کوشش کر رہا تھا اسے بھی بعد میں قابض اسرائیلی فورسز نے گولی کا نشانہ بنایا