مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پولیس کا فلسطینیوں پر دوبارہ حملہ ،6زخمی

 

بیت المقدس (پاک ترک نیوز) مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پولیس کا فلسطینیوں کے دوبارہ حملے میں چھ فلسطینی زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینی ہلال احمر کی جانب سے تازہ ترین حملے میں کم از کم چھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔ویڈیوز میں مسلح فوجیوں کو مسجد کو نمازیوں سے زبردستی خالی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔مسلح پولیس نے سٹن گرینیڈز کا استعمال بھی کیا اور فلسطینی نمازیوں پر ربڑ کی کوٹیڈ اسٹیل کی گولیاں برسائی ہیں ۔
گزشتہ روز بھی اسرائیلی پولیس نے مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں درجنوں نمازیوں پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ۔
اسرائیلی پولیس کے حالیہ حملے پر رد عمل دیتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان نبیل ابو رودینہ نے کہا کہ اسرائیل کا مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ حالیہ امریکی کوششوں پر ایک طمانچہ ہے جس نے رمضان کے مہینے میں امن و استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی تھی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More