صیہونی بنیاد پرست وزیر پر غزہ جنگ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کے لواحقین کا حملہ

تل ابیب (پاک ترک نیوز)
غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی نسل کشی کی جنگ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کے اہل خانہ نے نام نہاد قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر پر حملہ کرے اسے قومی مجرم قرار دےدیا۔
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سات ماہ سے جاری غزہ میں اسرائیلی جنگ کےدوران ہلاک ہونے والے درجنوں اسرائیلی فوجیوں کے اہل خانہ نے مقبوضہ علاقے اشدود کے فوجی قبرستان میں مرنے والے فوجیوں کی تدفین کے موقعہ پر نین گویر پرحملہ کیا۔اور حکومت ،وزیر اعظم نیتن یاہو اور کے خلاف نعرے لگائے اور انہیں قومی مجرم قرار دیا۔
بین گویر صیہونی حکومت کی کابینہ کے سب سے زیادہ بنیاد پرست ارکان میں سے ہیں جو جنگ بند کرنے اور جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کے اندرونی اور بیرونی مطالبات کے باوجود غزہ کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتے ہیں۔
اس کے نتیجے میں اب دنیا بھر کی طرح اسرائیل کے اندر سے بھی فوری جنگ بندی اور موجودہ انتہا پسند صیہونی حکومت کے خاتمے کے لئے جلدازجلد قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔جبکہ مصر اور قطر کی کوششوں سے حماس کی جانب سے منظور کئے جانے والے جنگ بندی کے معاہدے سے اسرائیلی حکومت کے اپنے اندر موجود بنیاد پرستوں کے دباؤ کی وجہ سےپیچھے ہٹ جانے کے بعدبہت سے صیہونی ماہرین صیہونی حکومت کی کابینہ میں سخت گیر افراد کی موجودگی کو حکومت کے جلد خاتمے کا سبب سمجھتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More