تل ابیب (پاک ترک نیوز) اسرائیل نے فلسطینی مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر زمین پر قبضے کا اعلان کیا ہے۔
اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 800 ہیکٹر (1,977 ایکڑ) اراضی پر قبضے کا اعلان کیا، جسے کارکنوں نے دہائیوں میں زمین پر سب سے بڑا قبضہ قرار دیا ہے۔
شمالی وادی اردن کے اس علاقے کو اسرائیل کے وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے غزہ جنگ پر بات چیت کیلئے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے دورے کے موقع پر "ریاستی زمین” قرار دیا تھا۔
پیس ناؤ ایک اسرائیلی سیٹلمنٹ واچ ڈاگ نے کہا کہ یہ قبضہ 1993 کے اوسلو معاہدے کے بعد سب سے بڑا قبضہ ہے،اسرائیل نے 1967 کی عرب اسرائیل جنگ کے دوران مغربی کنارے، مشرقی یروشلم اور غزہ کی پٹی کا کنٹرول حاصل کر لیا۔