تحریک آزادی کشمیر کے ہیرو برہان وانی کی شہادت کو 7 برس مکمل

سرینگر(پاک ترک نیوز) تحریک آزادی کشمیر میں نئی جان ڈالنے والے نوجوان برہان وانی کی شہادت کو 7 سال مکمل ہوگئے۔مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے 8 جولائی 2016 کو کوکرناگ کے علاقے میں فائرنگ کرکے برہان وانی سمیت 3 نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔
برہان وانی کی شہادت پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔ دکانیں ، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ سڑکیں ٹریفک سے خالی ہیں۔
قابض بھارتی فورسز نے کشمیریوں کو برہان وانی کی شہادت پر بھارت مخالف ریلیاں نکالنے سے روکنے کے لیے خاردار تار لگا کر مختلف سڑکوں کو بند کردیا۔ متعدد علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے۔
برہان وانی نے کشمیر کی آزادی کی تحریک کیلئے سوشل میڈیا کو موثر طور پر استعمال کرکے نوجوانوں کی بڑی تعداد کو متاثر کیا۔ مودی سرکار نے برہان وانی کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر کی تھی۔
برہان وانی شہید کے جنازے میں 2 لاکھ سے زائد کشمیریوں نے شرکت کی تھی جبکہ ان کے جسد خاکی کو پاکستان کے پرچم میں لپیٹ کر لحد میں اتارا گیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More