یہ یقینی ہےکہ ترکیہ سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی درخواست کی توثیق نہیں کرے گا، حکمران جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی

انقرہ (پاک ترک نیوز)
سٹاک ہوم میں جس رفتار سے معاملات چل رہے ہیں۔ انقرہ کبھی بھی نیٹو میں شمولیت کے لیے سویڈن کی درخواست کی توثیق نہیں کرے گا
اس بات کا اعلان ترکیہ کی حکمران جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (اے کے پارٹی) کے ڈپٹی چیئرپرسن نعمان قرتولموس نے اتوار کے روز ترکی کے شمالی صوبے سامسون میں صحافیوںسے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے نے ایک بار پھر ظاہر کیا ہے کہ سویڈن دہشت گردی کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوا ہے۔
قرتولموس ایک دن قبل سویڈن کے دارالحکومت میں ہونے والے اس واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پالوڈان کے نفرت انگیز عمل نے نہ صرف ترکی میں ردعمل کو جنم دیا ہے۔ جہاں ملک بھر میں مظاہرے جاری ہیں۔ بلکہ دنیا بھر میں احتجاج جاری ہے سعودی عرب، قطر، مصر، ایران، پاکستان اور بہت سے دوسرے ممالک اس انتہا پسندانہ عمل کی سختی سے مذمت کر رہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ چاہتا ہے کہ ہر مسئلہ کو سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جائے اور کئی بار کھل کر سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو کی رکنیت کے عمل پر اپنے موقف کا اظہار کیا ہے۔ہم چاہتے ہیں وہ میڈرڈ اعلامیہ پر عمل کریں مگر خصوصاً سویڈن کا ردعمل انتہائی مایوس کن ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More