پاکستان ویمنز ٹیم کیلئے ون ڈے ورلڈکپ میں براہ راست جگہ بنانا مشکل

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان ویمنز کرکٹ کیلئے ون ڈے ورلڈ کپ میں براہ راست جگہ بنانا مشکل ہوگیا۔
پاکستان ٹیم ویمنز چیمپئن شپ میں تمام میچز کھیل چکی ہے جس کے بعد اس کے 17 پوائنٹس ہیں جبکہ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے 14، 14 پوائنٹس ہیں۔
اگلے ماہ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے چیمپئن شپ کے تین میچز ہونا ہیں، دونوں ٹیموں میں سے جو دو میچز جیتا وہ پاکستان پر سبقت لے جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More