نوجوانوں کی ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانے والے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے ،نگران وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانے والے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے، دنیا بھر میں بہت سے کھلاڑیوں نے مختلف شعبوں میں نمایاں کام کیا۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اسلام آباد میں سکولوں کے لیے پرائم منسٹرز مائنڈ سپورٹس انیشیٹیو کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک سے شرکت کے لیے آئے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا ہے کہ دنیا بھر میں بہت سے کھلاڑیوں نے مختلف شعبوں میں نمایاں کام کیا، چیس کے فروغ کے لیے کام کرنے والے متعلقہ افراد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانے والے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے، کھیل مختلف ملکوں کے درمیان رابطوں کا ذریعہ ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More