اٹلی ،سمندری طوفان کے باعث دو کشتیاں ڈوبنے سے 31 تارکین وطن لاپتہ

روم (پاک ترک نیوز) اٹلی میں سمندری طوفان کے باعث کشتی ڈوبنے سے 31 تارکین وطن لاپتہ ہو گئے۔
بحیرہ روم کے ساحل کے قریب سمندری طوفان کے باعث د و کشتیاں ڈوبنے سے 31تارکین وطن کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
ایک کشتی میں زندہ بچ جانے والوں نے انکشاف کیا کہ تقریباً 28 افراد سمندر میں لاپتہ ہو گئے ہیں، جبکہ دوسری کشتی سے تین کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔
یہ دونوں کشتیاں گزشتہ جمعرات کو تیونس کی سفیکس بندرگاہ سے روانہ ہوئی تھیں، ہفتے کے روز طوفانی موسم کے باعث حادثے کا شکار ہو گئیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More