روم(پاک ترک نیوز) سابق اطالوی فٹ بال سٹار جیانلوکا ویالی 58 سال کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔اس کی موت کا اعلان سٹرائیکر کے سابق کلب سمپڈوریا نے کیا ۔
سابق اطالوی سٹار 1964 میں شمالی شہر کریمونا میں پیدا ہوئے، وائلی نے اطالوی کلب سمپڈوریا اور جووینٹس کے ساتھ ساتھ انگلش سائیڈ چیلسی کے ساتھ شاندار کیریئر کا لطف اٹھایا، اور اٹلی کے لیے 59 کیپس حاصل کیں۔سابق اطالوی سٹار کو2017 میں لبلبے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی ۔