چین اور مصر کے درمیان J-10C لڑاکا طیاروں کی فروخت کی بات چیت آخری مراحل میں داخل

قاہرہ (پاک ترک نیوز)
چین نے مبینہ طور پر مشرق وسطیٰ میں امریکہ کے ایک مضبوط اتحادی مصر کو جدید J-10C اور J-31 لڑاکا طیاروں کی پیشکش کی ہے تاکہ تنازعات سے متاثرہ علاقے میں اپنی فضائیہ کو مزید جدید بنایا جا سکے۔
چینی ساختہ ان طیاروں کی فروخت کی پیشکش مصری فضائیہ کے کمانڈر جنرل محمود فواد عبدل گواد کے حالیہ دورہ چین کے دوران کی گئی۔ جہاں انہوں نے بیجنگ میں اپنے ہم منصب جنرل چانگ ڈنگکیو سے ملاقات کی۔یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو بڑھانے کے لیے جنرل چانگ کی دعوت پر ہوئی۔
مصری مسلح افواج کے ایک سرکاری بیان کے مطابق جنرل گواد کا دورہ چین ایک دوست ملک کے ساتھ فوجی تعلقات کو مضبوط بنانے کے مصر کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔بات چیت میں دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان تعاون کو بڑھانے کی کوششیں شامل تھیں۔ خاص طور پر تربیتی پروگراموں، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مشترکہ آلات کی تیاری پر توجہ مرکوز کی گئی۔
جنرل گواد نے چین کی دفاعی صنعت کے اہم کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کی جن میں چائنا نیشنل ایرو ٹیکنالوجی امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کارپوریشن (سی اے ٹی آئی سی) اور چائنا نارتھ انڈسٹریز کارپوریشن (نورینکو) کے نمائندے شامل تھے۔
مزید برآںانہوںنے تانگ شن ایئر بیس کا دورہ کیا جہاں انکے اور مصری فضائیہ کے اعلیٰ افسروں کے کے لئے J-10C لڑاکا طیارے کی پرواز کا مظاہرہ کیا گیا۔جسے چین کئی سالوں سے مصر کوفروخت کی کو شش کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ پچھلے سال مصری حکام نے لنگکاوی میں LIMA 23 نمائش کے دوران جیٹ بنانے والی کمپنی چینگ ڈو ایئر کرافٹ انڈسٹری گروپ کے ساتھ J-10C کے حصول کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔فی الحال بیجنگ واحد انجن والا J-10C صرف پاکستانی فضائیہ کو برآمد کررہا ہے۔اور یہ طیارہ 2018 میں چینی فضائیہ میں داخل ہوا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More