جہانگیر ترین قومی اسمبلی کی دونوں سیٹیں ہار گئے

لاہور(پاک ترک نیوز) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر ترین قومی اسمبلی کی دونوں سیٹیں ہار گئے۔
این اے 155 لودھراں 2 کے تمام 369 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق ن لیگ کے صدیق خان بلوچ 117671 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے جہانگیر ترین 71128 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر ترین حلقہ این اے 149 سے بھی ہار گئے۔
این اے 149 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ملک عامر ڈوگر 143613 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین 50166 ووٹ ہی لے سکے۔
این اے 149 سےپیپلز پارٹی کے رضوان ہانس 14625 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More