اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نگران وزیراعظم کیلئے مضبوط امیدوار بن گئے ۔
ذرائع کے مطابق جلیل عباس جیلانی وزیراعظم ہائوس پہنچ گئے ۔وزیراعظم شہباز شریف سے جلیل عباس جیلانی ملاقات کریں گے ۔
جلیل عباس جیلانی امریکہ میں پاکستانی سفیر بھی رہ چکے ہیں ۔ وزیراعظم شہباز شریف سے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض ملاقات میں حتمی مشاورت کریں گے اور اپوزیشن کی جانب سے 3 نام شیئر کریں گے۔
یاد رہے کہ جلیل جیلانی امریکا میں پاکستانی سفیر رہے ہیں جبکہ اس سے پہلے وہ مارچ 2012ء سے دسمبر 2013ء تک سیکرٹری خارجہ کے منصب پر بھی فائز رہے ہیں۔