جاپان نے بھی جاسوس سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

ٹوکیو (پاک تر ک نیوز) جاپان نے شمالی کوریا اور قدرتی آفات کی نگرانی کے لیے خلا میں اپنا جاسوسی سیٹلائٹ روانہ کردیا ہے۔
H2A نامی راکٹ کو تانیگاشیما جزیرے پر واقع تانیگاشیما خلائی مرکز سے لانچ کیا گیا۔ راکٹ بنانے والی کمپنی متسوبشی ہیوی انڈسٹریز نے اپنے بیان میں کہا کہ راکٹ نے منصوبہ بندی کے مطابق پرواز کی۔ یہ واقعی ایک خوبصورت لانچ تھی۔جاپان کا یہ سیٹلائٹ انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے لیس ہے جسے راکٹ کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے جس کا مقصد شمالی کوریا سے متعلق خطرات اور قدرتی آفات کی نگرانی کرنا ہے۔
یاد رہے کہ یہ لانچ اس وقت سامنے آئی ہے جب شمالی کوریا نے باضابطہ طور پر اپنا جاسوس سیٹلائٹ پروگرام گزشتہ سال شروع کیا تھا۔ اس نے دعویٰ کیا ہے کہ نومبر میں اس نے ایک جاسوسی سیٹلائٹ کو مدار میں لانچ کردیا ہے اور 2024 کے دوران مزید سیٹلائٹ لانچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
چین نے بھی اپنا جاسوس سیٹلائٹ لانچ کیا ہے اور جنوبی کوریا نے گزشتہ ماہ اپنا پہلا سیٹلائٹ خلا میں بھیجا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More