اسلام آباد دھماکے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی قائم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سیکٹر کے آئی 10 میں دھماکے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی قائم کردی گئی۔
اسلام آباد پولیس نے تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح جے آئی ٹی قائم کر دی، ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ نے جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے تحت ایس ایس پی سی ٹی ڈی کی نگرانی میں 8 رکنی جے آئی ٹی تحقیقات کرے گی۔ایس پی انڈسٹریل ایریا،ایس ڈی پی او سبزی منڈی، حساس اداروں کے افسران بھی جے آئی ٹی ممبران ہوں گے۔
اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ تھی اور چیکنگ چل رہی تھی، پولیس جوانوں نے چیکنگ کے دوران ایک مشکوک گاڑی کو روکا، جس کے بعد گاڑی رکتے ہی خود کش بمبار نے خود کو اڑا لیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More