سعودی عرب اور پاک فضائیہ کی مشترکہ مشقیں شروع ہو گئیں

ریاض (پاک ترک نیوز)
سعودی عرب کی رائل سعودی ائر فورس اور پاک فضائیہ کی مشترکہ مشقیں پاکستان میں سرگودھا کےمصحف ایئر بیس پر شروع ہو گئیں جو ایک ماہ تک جاری رہیں گی۔
سعودی میڈیا کو جاری ہونے والےرائل سعودی ائر فور س کے بیان کے مطابق مشق میں شرکت کرنے والے جوان ریاض سے روانہ ہوچکے ہیں۔اس موقع پرریاض کے کنگ خالد ایئر بیس پر پاکستان جانے والے جوانوں کو سعودی ایئرفورس کے نائب سربراہ جنرل طلال بن سلیمان الغامدی نے الوداع کیا ہے۔
جنرل طلال بن سلیمان الغامدی نے مشق میں شرکت کے لیے جانے والوں جوانوں کو بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی اور پاکستانی ایئرفورس کی مشقیں ایک ماہ تک جاری رہیں گی جن میں جوانوں کو مختلف جنگی مہارتیں سکھائی جائیں گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More