پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں البطار۔1شروع ہو گئیں

اسلام آباد (پاک ترک نیوز)
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشقوں البطار1 کی افتتاحی تقریب چراٹ میں ہوئی۔ ان مشقوں میں پاکستانی اور رائل سعودی سپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مضبوط کرنا اور مستقبل میں فوجی شراکت داری کے لیے مشترکہ مفادات کی شناخت کرنا ہے۔اس کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ اٹھانا ہے۔
تقریب کے آغاز میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ اس موقع پر دونوں مسلح افواج کے سینیئر افسر موجود تھے۔بیان میںمزید کہا گیا ہے کہ دونوں برادر اسلامی ملکوں کے درمیان اس طرح کی فوجی مشقوں کا مقصد موجودہ دو طتفہ تعلقات کو بڑھانا اور ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ حاصل کرنا ہے۔ جبکہ یہ مشقیں دونوں ملکوں کے گہرے اور مضبوط فوجی تعلقات کا بھی مظہر ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More