سائفر کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 ستمبر تک توسیع

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سیکریٹ ایکٹ عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 ستمبر تک توسیع کر دی۔

خصوصی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی رہنما کو ہتھکڑی لگا کر پیش کیا گیا ، جج نے مختصر سماعت کے بعد شاہ محمود کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 26 ستمبر تک توسیع کر دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں ان کیمرا ہوئی، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات نے 14 روز کا جوڈیشل ریمانڈ پورا ہونے پرآفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سماعت کی۔

پیشی کے بعد شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ملک سے غداری کا سوچ بھی نہیں سکتا، جیل میں میرے بیرک کے ساتھ پھانسی گھاٹ ہے، اگر میں نے ملک سے غداری کی ہے تو مجھے پھانسی پر لٹکا دیا جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More