جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے بھی ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی۔
جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقی نے ذاتی وجوہات پر ایڈہاک جج بننے سے معذرت کی۔جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے ایڈہاک جج نامزد کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔
انہوں نے پہلے ایڈہاک جج بننے کی حامی بھری تھی لیکن پھر اب اب ذاتی گھریلو وجوہات پر معذرت کرلی ہے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم بھی ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرچکے ہیں جبکہ جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج تعیناتی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز تعیناتی کی مخالفت کی جارہی ہے۔ چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کو بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے اس فیصلے کو سپریم جوڈیشل کونسل میں بھیجنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More