جسٹس سردار طارق مسعود نے بطور قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود نے بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھالیا۔
سینئر جج جسٹس اعجازالاحسن نے قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود سے حلف لیا، تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے ججز شریک ہوئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس سردار طارق مسعود کی بطور قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان تقرری کی منظوری دے دی۔
وزارت قانون نے جسٹس سردار طارق مسعود کا قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
یاد رہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ موسم سرما کی تعطیلات کے دوران 14 روز کیلئے بیرون ملک روانہ ہوگئے، ان کی جگہ جسٹس سردارطارق مسعود دو ہفتوں تک ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More