کندھ کوٹ(پاک ترک نیوز) کندھ کوٹ میں راکٹ لانچر کا گولہ پھٹنے سے بچوں اور خاتون سمیت 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔کندھ کوٹ پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔
واقعہ گھوڑا گھٹ تھانہ کی حدود علی نواز سبزوئی میں پیش آیا جہاں اہلخانہ نامعلوم مقام سے ملنے والا گولہ بیچنے کے لئے توڑ رہے تھے۔راکٹ لانچر کا گولہ پھٹا جس کی وجہ سے دھماکا ہوگیا، دھماکے سے بچوں اور خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حادثے میں چار سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے، گولہ پھٹنے سے علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا۔
دوسری جانب ایس ایس پی میر روحل خان کھوسہ نے کہا ہے کہ کندھ کوٹ میں گولہ پھٹنے سے آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں، گولہ بچوں کو زمین سے ملا جو گھر لے آئے، بچے اور خواتین گولے کو دیکھ ہی رہے تھے کہ اچانک پھٹ گیا۔
سابقہ پوسٹ