آکلینڈ (پاک ترک نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا ،کپتان کین ولیمسن انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہرہوگئے ۔
ترجمان نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ولیمسن کے گھٹنے کی سرجری کے باعث ہونے والی سوزش 3 ہفتوں میں ختم ہوگی تاہم تاہم میڈیکل رپورٹس میں انہیں مکمل فٹ ہونے میں 6 سے 9 ماہ کا وقت درکار ہوگا۔
کین ولیمسن نے اس صورتحال پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈکپ سے پہلے مکمل صحت یاب ہونا مشکل ہے تاہم وہ امید نہیں ہاریں گے، فی الحال میں چاہتا ہوں کہ جلد از جلد سرجری ہو تاکہ ہی ری ہیب شروع کرسکوں۔
یاد رہے کہ کین ولیمسن سمیت نیوزی لینڈ کے کئی اہم کھلاڑیوں نے دورہ پاکستان آنے کے بجائے پیسوں کےلالچ میں آئی پی ایل کھیلنے کو ترجیح دی تھی۔
دوسری جانب ورلڈکپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک بھارت میں شیڈول ہے۔