کراچی ٹیسٹ ،پاکستا ن کو جیت کیلئے 194، نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹیں درکار

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری دو میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 125رنز بنائے لئے ہیں ۔ پاکستان کو جیت کیلئے مزید 194رنز درکار ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کو میچ میں کامیابی کیلئے پانچ وکٹیں درکار ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے 319 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے ابتدائی 5 کھلاڑی 125 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
سرفراز احمد 29جبکہ سعود شکیل16رنر بنا کرکریز پر موجود ہیں ۔ شان مسعود 35،کپتان بابر اعظم 27،امام الحق 12جبکہ عبداللہ شفیق اور میر حمزہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ چکے ہیں ۔
کیوی ٹیم کی جانب سے سودھی اور بریسویل نے دو دو جبکہ سائوتھی نے ایک وکٹ حاصل کی ۔
اس سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے کراچی ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز پاکستان صفر پر کھلاڑیوں کے آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا تو امام الحق اور شان مسعود 35 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرسکے اور 12 کے انفرادی اسکور پر امام بھی سودھی کا شکار ہوگئے، کپتان بابراعظم 27، شان مسعود 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 449جبکہ دوسری اننگز میں5وکٹوں کے نقصان پر 227رنز بنا کر ڈیکلیئر کردی تھی۔پاکستانی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 408رنز بنائے تھے۔
یاد رہے کہ دو میچوں کی سیریز میں پہلا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More