خواجہ احمد حسان کی ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت سے ملاقات

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) کوارڈینیٹر ٹو وزیراعظم پاکستان خواجہ احمد حسان سے ریپبلک آف ترکیہ کے پاکستان میں تعینات سفیر ڈاکٹر مہمت پیکاسی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خواجہ احمد حسان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کے دل ترک بھائیوں کے ساتھ ڈھرکتے ہیں۔ترکیہ کے صدر طیب اردگان اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملی ہے۔
ترکیہ نے پاکستان کی مشکلات حالات میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر مدد کی ھے ترکیہ کی بڑی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی ۔
ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پیکاسی کا ملاقات کے موقع پر کہنا تھاکہ ترکیہ کے صدر طیب اردگان پاکستان اور پاکستانیوں سے بڑی محبت کرتے ہیں ۔مسلم امہ پاکستان کو مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More