پشاور(پاک ترک نیوز) خیبرپختونخوا کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔بجٹ میں بی آر ٹی کی سبسڈی کے لیے ایک ارب روپے رکھے جائیں گے۔
صوبائی آمدن بڑھانے کے لیے قلیل مدتی اقدامات کی تجویز دی گئی ہے۔
گزشتہ روزپنجاب میں 336 ارب روپے کا سرپلس بجٹ منظور کر لیا گیا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اور 80 برس سے زائد عمر کے پنشنرز کی پنشن میں 20 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔
دوسری جانب بلوچستان کا بجٹ بھی پیش کردیا گیا تھا، گریڈ 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔